Neelum Muneer's dance in car on the song "Mahi Ve" has taken the world by storm but Saba Qamar is in no mood to fall short she has uploaded her version with a very "Special Message" for Neelum Muneer.
Showing posts with label Actress. Show all posts
Showing posts with label Actress. Show all posts
شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم ’’رئیس‘‘ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی انٹرنیٹ پر لیک
فلم
کے آن لائن لیک ہونے سے کاروبار متاثر ہونے کا امکان ہے۔ فوٹو؛ فائل
ممبئی: بالی ووڈ
کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘
اپنی نمائش کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک کردی گئی۔
بالی ووڈ فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے لیے ان کی آن لائن لیک
روکنے کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں اور فلم کو سنسربورڈ میں پیش کرنے سے لے
کرسنیما پر ریلیز کے کئی ہفتوں تک لیک ہونے سے روکا جاتا ہے جب کہ بڑے اداکاروں کی
فلمیں آن لائن کم ہی لیک ہوتی ہیں لیکن اب عامر خان کی ’’دنگل‘‘ کے بعد شاہ رخ
خان کی فلم بھی آن لائن منظر عام پر آگئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:’’گریٹ گرینڈ مستی‘‘ آن لائن لیک ہونے پرفلم میں شامل اسٹارز روپڑے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم’’رئیس‘‘ نمائش کے
چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی جسے ’’ٹوگیدر فار ایور‘‘ نامی فیس بک صفحے
پر شیئر کیا گیا تاہم شکایت کے فوری بعد اسے فیس بک پیج سے ہٹا دیا گیا لیکن اس سے
قبل ہی فلم کو بڑی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کرلیا گیا ہے جس سے فلم کا کاروبار متاثر
ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘بھی نمائش کے چند روز
بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی تھی۔
سجل علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
معروف اداکار سجل علی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔
لاہور: (روزنامہ دنیا، ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکار سجل علی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں اور جلد ہی وطن واپس آ کر اپنی نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ شروع کریں گی۔ عمرے کے موقع پر انہوں نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں۔
میرا،صوفیہ احمد اور ردا اصفحانی کے بعد جیا ء بٹ کی اخلاق باختہ ویڈیو منظر عام پر
لاہور(فلم رپورٹر)میرا،وینا ملک، صوفیہ احمد اور ردا اصفحانی کے بعد جیا ء بٹ کی اخلاق باختہ ویڈیو منظر عام پرآگئی ہے۔ویڈیو میں اداکارہ نامناسب حالت میں ایک شخص کے ساتھ نا مناسب حالت میں نظر آرہی ہیں۔جبکہ ویڈیو بنانے والے کے ساتھ غیر اخلاقی گفتگو میں مصروف ہیں ۔ویڈیو کے حوالے سے شوبز حلقوں کا کہنا کہ جیاء بٹ نے بھی راتوں رات شہرت کے حصول کی خاطر ایسی ویڈیو بنوائی ہے۔ہماری اداکارائیں شہرت کے لئے محنت کی بجائے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیتی ہیں جو انتہائی نامناسب بات ہے۔ اس بارے میں اداکارہ سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ویڈیو میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے میری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا کسی کو حق حاصل نہیں ہے اس سے زیادہ میں اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی ۔




