Showing posts with label Sports. Show all posts
Showing posts with label Sports. Show all posts

پاکستان سپر لیگ :پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کرادی

0 comments
پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے لیے اپنی نئی کٹ متعارف کرادی ہے کٹ کے ڈیزائن اور کپڑے کو تبدیل کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی نے اپنی نئی کٹ لاہور کے شوکت خان کینسر اسپتال میں منعقد ایک تقریب کے دوران متعارف کرائی۔تقریب میں جہناگیر خان اورپشاور زلمی کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
پشاور زلمی کی کٹ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی طرح پیلے اور نیلے رنگ پر مشتمل ہے اس بار کٹ کے کپڑے کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ڈیزائن میں ہلکی سی تبدیلی بھی کی گئی ہے۔
پشاور زلمی نے اس بار شوکت خانم میں زیر علاج 20 بچوں کو پی ایس ایل کے دوران دئی لے جانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

پینتیس سال بعد کسی پاکستانی بیٹسمین کی آسٹریلیا میں میزبان ٹیم کے خلاف سنچری

0 comments
یہ بابر اعظم کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں چوتھی سنچری ہے، فوٹو : فائل
ایڈیلیڈ:  بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف ان کی سرزمین پر 35 سال بعد سنچری بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ٹریوس ہیڈ کا کیچ بننے سے قبل 109 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز اسکور کیے۔ یہ بابر اعظم کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں چوتھی سنچری ہے، وہ 23میچز میں 6 ففٹیز سمیت 1168 رنز اسکور کر چکے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حسن علی ون ڈے میں 100 رنز دینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ظہیر عباس نے دسمبر 1981 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں 108 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور میچ میں پاکستان نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔



زخمیوں کی چھٹی، 10 تازہ دم سپاہی سپر لیگ کے لشکر میں شامل

0 comments







جیسن رائے، گرین اور فرینکلن لاہور قلندرز، سیموئلز، فلیچر اور دلشان زلمے، نیتھن، معین اور روسیو گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔

لاہور: (روزنامہ دنیا) زخمیوں کی چھٹی کر کے 10 تازہ دم سپاہیوں کو پاکستان سپر لیگ کے لشکر میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے متبادل انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مکمل ہو گیا ہے۔ معین علی، جیسن رائے، نیتھن میکولم، جیمز فرینکلن اور تلکرتنے دلشان بھی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے ہیں۔ بعض غیر ملکی کھلاڑیوں نے انجریز، اپنی قومی ٹیموں کی انٹرنیشنل مصروفیات، کھیل پر پابندی اور عدم دستیابی بارے پی ایس ایل انتظامیہ کو مطلع کیا تھا جس پر ان کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر فرنچائز ٹیموں کو نئے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کی اجازت دی گئی۔
ڈرافٹ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے حصہ نہیں لیا۔ کراچی کنگز کے پاس غیر ملکی کھلاڑیوں کا مطلوبہ کوٹہ پورا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈوپنگ کیس کا سامنا کرنے والے آندرے رسل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متبادل ڈرافٹ میں لاہور قلندرز نے ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو کی جگہ انگلینڈ کے جیسن رائے، آسٹریلیا کے شان ٹیٹ کی جگہ آسٹریلیا ہی کے کرس گرین جبکہ نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیویچ کی جگہ ان کے ہم وطن جیمز فرینکلن کا انتخاب کیا ہے۔
پشاور زلمے نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کی جگہ ویسٹ انڈیز کے مارلون سیموئلز، افغانستان کے محمد شہزاد کی جگہ ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن کی جگہ سری لنکا کے دلشان کو منتخب کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ کی جگہ انگلینڈ کے معین علی، انگلینڈ کے ڈیوڈ ویلی کی جگہ نیوزی لینڈ کے نیتھن میکولم، ویسٹ انڈیز کے روومن پاول کی جگہ سری لنکا کے تھیسارا پریرا جبکہ افغانستان کے محمد نبی کی جگہ جنوبی افریقہ کے ریلی روسیو کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائززنے عدم دستیاب کرکٹرز کے متبادل منتخب کرلیے

0 comments
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے ڈرافٹ میں 4ٹیموں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ فوٹو: فائل
 لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائزز نے عدم دستیاب کرکٹرز کے متبادل منتخب کرلیے ہیں۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے ڈرافٹ میں 4ٹیموں کے نمائندے شریک ہوئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے 3،3 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، کراچی کنگز کو ضرورت نہیں پڑی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ایس ایل نے پی سی بی کا کلچرتبدیل کردیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین کالوس بریتھ ویٹ کی جگہ انگلش آل راؤنڈر معین علی کو لیا، انگلش ڈیوڈ ویلی کی عدم دستیابی پر کیوی ناتھن میک کولم شامل کیے گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :فیکا کی غیرملکی پلیئرزکوپی ایس ایل فائنل نہ کھیلنے کی تجویز
ویسٹ انڈین رومین پاول کا خلا سری لنکن تھشارا پریرا نے پُر کیا، افغانی کرکٹر محمد نبی کے بجائے پروٹیز رلی روسیو ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔


پاکستان کی شکست پر کوچ مکی آرتھر فیلڈروں پر برس پڑے

0 comments
بطور ایک کرکٹ ٹیم اپنے لیے جس معیار کا تعین کیا ہے ہم اس پر پورا نہیں اترے،مکی آرتھر ۔ فوٹو:فائل

ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی کینگروز نے شاہینوں کے پرکاٹ دیے

0 comments
بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی صرف 7 رنز بنا سکے۔ فوٹو: اے ایف پی

اسد شفیق کو ون ڈے میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا ہو گا، اظہرمحمود

0 comments

کھلاڑی پراعتماد ہیں اور سڈنی میں اچھی پرفارمنس سے سیریز میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں، اظہر محمود: فوٹو: فائل