یہ
بابر اعظم کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں چوتھی سنچری ہے، فوٹو : فائل
ایڈیلیڈ: بابر
اعظم آسٹریلیا کے خلاف ان کی سرزمین پر 35 سال بعد سنچری بنانے والے پاکستانی
بیٹسمین بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ٹریوس ہیڈ کا کیچ بننے
سے قبل 109 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز
اسکور کیے۔ یہ بابر اعظم کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں چوتھی سنچری ہے، وہ 23میچز میں 6
ففٹیز سمیت 1168 رنز اسکور کر چکے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حسن علی ون ڈے میں 100 رنز
دینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ظہیر عباس نے دسمبر 1981 میں
آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں 108 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور میچ میں پاکستان نے 6
وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔