ستارہ گروپ سیلز ٹیکس چوری کے بعد پراپرٹی فراڈ میں بھی ملوث نکلا

0 comments
فیصل آباد(بول پاکستان)سیلز ٹیکس چوری کے بعد ملک کا معروف بزنس گروپ ”ستارہ گروپ“پراپرٹی فراڈبھی ملوث نکلا۔پراپرٹی فراڈ کے متعدد کیس ایف ڈی اے کی فائلوں اور انٹی کرپشن کی انکوائریوں میں دبانے کیلئے ستارہ گروپ کے بااثر چیئرمین نے سر توڑ کوششیں کر لیں۔تفصیل کے مطابق ملک کا معروف صنعتی و بزنس گروپ ”ستارہ گروپ“ کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے کہ وہ سیلز ٹیکس چور میں ملوث ہے۔ ایف بی آر حکام نے ستارہ گروپ کے ٹیکسٹائل یونٹ ”ستارہ ٹیکسٹائل“ کے خلاف سیلز ٹیکس چوری ثابت ہونے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور فیکٹری کی خریدوفروخت کا ریکارڈ رکھنے اور انسپکشن کیلئے عملہ تعینات کر دیا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق ستارہ گروپ فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر پراپرٹی بزنس بھی کر رہا ہے اور اس پر الزام ہے کہ پراپرٹی بزنس میں بھی یہ گروپ قوانین پر عمل نہیں کر رہا اور اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے پراپرٹی کے معاملات کو اپنے حق میں ہموار کرنے کی سعی کرتا ہے۔ستارہ گروپ کے صنعتی یونٹ ستارہ ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو میاں انیس کا پراپرٹی معاملات میں قواعد کو نظر انداز کرنے اور قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے کے حوالے سے خاص طور پر نام سامنے آ رہا ہے۔ انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں ستارہ گروپ کے پراپرٹی فراڈ کے حوالے سے متعدد انکوائریاں ہو رہی ہیں جبکہ ایف ڈی اے میں بھی ان معاملات کی تحقیقات کئے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔