عمران طاہر کا جنید جمشید کو منفرد خراج تحسین

0 comments
عمران طاہر نے ٹی شرٹ اٹھائی تو مرحوم پاکستانی نعت خواں جنید جمشید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جوہانسبرگ
جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے سری لنکا سے میچ میں وکٹ کے حصول پر جنید جمشید کو منفرد انداز میں خراج تحسین ادا کیا۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیسے ہی ایسلا گونارتنے کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا خوشی سے بے قابو پاکستانی نژاد پروٹیز اسپنر نے شرٹ اوپر اٹھائی جس کے نیچے ٹی شرٹ پر مرحوم پاکستانی نعت خواں و مذہبی شخصیت جنید جمشید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے ان کے اس انداز کو بیحد سراہا۔



0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔