پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے لیے اپنی نئی کٹ متعارف کرادی ہے کٹ کے ڈیزائن اور کپڑے کو تبدیل کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی نے اپنی نئی کٹ لاہور کے شوکت خان کینسر اسپتال میں منعقد ایک تقریب کے دوران متعارف کرائی۔تقریب میں جہناگیر خان اورپشاور زلمی کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
پشاور زلمی کی کٹ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی طرح پیلے اور نیلے رنگ پر مشتمل ہے اس بار کٹ کے کپڑے کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ڈیزائن میں ہلکی سی تبدیلی بھی کی گئی ہے۔
پشاور زلمی نے اس بار شوکت خانم میں زیر علاج 20 بچوں کو پی ایس ایل کے دوران دئی لے جانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
