Showing posts with label islamabad. Show all posts
Showing posts with label islamabad. Show all posts

طیبہ تشدد کیس: بدترین تشدد، بھوکا رکھے جانے کی تصدیق، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

0 comments
اسلام آباد میں جج کی بیوی ماہین ظفر نے جھاڑو گم ہونے پر کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر بدترین تشدد کیا، بھوکے رکھے جانے اور سردی میں رضائی تک نہ دینے کی تصدیق، سپریم کورٹ میں پولیس رپورٹ جمع

اسلام آباد: (بول پاکستان) سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم کے پڑوسیوں نے بیانات میں بتایا کہ طیبہ کو اکثر مارا پیٹا جاتا تھا، جھاڑو گم ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بچی کو طیبہ کو اکثر بھوکا، گندے کپڑے اور قابل رحم حالت میں دیکھا۔ سخت سردی میں طیبہ کو سوتے وقت رضائی تک نہیں دی جاتی تھی۔
اس سے قبل پولیس ٹرائل کورٹ میں جمع چالان میں ملزمہ ماہین ظفر کو تشدد کی ذمہ دار قرار دے چکی ہے۔ جج راجہ خرم کیخلاف سیکشن 328 دو سو ایک اے کا چالان جمع کرایا جائیگا۔ بچی کا ڈی این اے اور میڈیکل رپورٹ بھی موصول ہو چکی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخموں کے 21 نشانات موجود ہیں۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت بدھ کو ہو گی۔