پاکستان کا 2200 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ’’ابابیل‘‘ میزائل کا تجربہ

0 comments

؎ابابیل میزائل ایک سے زیادہ وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاکستان نے 2200 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ابابیل کے پہلے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے پہلی بار ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے جب کہ ابابیل میزائل مختلف ٹھکانوں کو تباہ کرسکتا ہے اور ایک سے زیادہ وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایس ایس ایم ابابیل میزائل کی رینج 2200 کلومیٹر ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل بنانے والی ٹیم اور پاک فوج کو مبارکباد دی۔
Pak successfully conducted first flight test of SSM , Rg 2200 Km.  congrats team and Pak Armed Forces for landmk achievement.
دوسری جانب صدر ممنون حسین نے بھی ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم، فوج  اور سائنسدانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ خطے کے امن،طاقت کے توازن کے لیے اہم ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی اور ملکی ٹیکنالوجی کے ذریعے میزائل تیاری میں پاک فوج کے انجینیرز کی کوششوں کو سراہا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔