اسلامی معاشرے کی منفی ترویج ہورہی ہے جس کو کالعدم القاعدہ اور دیگر تنظیمیں تقویت دے رہی ہیں، سرتاج عزیز : فوٹو : فائل
اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد دنیا اسلامی اور غیر اسلامی طبقات میں تقسیم ہوگئی اور مغربی میڈیا نے اسلام کے امن کے درس کو منفی طریقے سے پیش کیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر ظفراللہ خان کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد دنیا اسلامی اورغیر اسلامی طبقات میں تقسیم ہوتی جارہی ہے، اسلامی معاشرے کی منفی ترویج ہورہی ہے جس کو کالعدم القاعدہ اور دیگر تنظیمیں تقویت دے رہی ہیں اور دنیا میں اس وقت جن خطوں میں خانہ جنگی ہے وہ تمام اسلامی ممالک ہیں۔











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔