واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور افغانستان کے شہریوں پر امریکی ویزے بند نہیں کئے جارہے لیکن ان ملکوں سے آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال ضرور کی جائے گی۔
انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آپ دیکھیں گے کہ ہم تمام درخواست گزاروں کی سخت ترین جانچ پڑتال کریں گے اور میرا مطلب حقیقت میں سخت ترین ہے، اگر ہمیں اس بات کا معمولی سا بھی شبہ ہوا کہ کوئی شخص امریکا آکر مسئلہ پیدا کرسکتا ہے تو ہم اسے یہاں آنے ہی نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں امریکا میں دہشت گردی بالکل نہیں چاہتا۔
کئی مسلم ممالک سے امریکا آنے والوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ پابندی مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ ان ملکوں کے خلاف ہے جہاں بہت زیادہ دہشت گردی ہے اور یہ کہ ان کے فیصلے کو غلط رنگ دے کر پیش کیا جارہا ہے۔










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔