Showing posts with label Shah Rukh Khan. Show all posts
Showing posts with label Shah Rukh Khan. Show all posts

شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم ’’رئیس‘‘ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی انٹرنیٹ پر لیک

0 comments
فلم کے آن لائن لیک ہونے سے کاروبار متاثر ہونے کا امکان ہے۔ فوٹو؛ فائل
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ اپنی نمائش کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک کردی گئی۔
بالی ووڈ فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے لیے ان کی آن لائن لیک روکنے کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں اور فلم کو سنسربورڈ میں پیش کرنے سے لے کرسنیما پر ریلیز کے کئی ہفتوں تک لیک ہونے سے روکا جاتا ہے جب کہ بڑے اداکاروں کی فلمیں آن لائن کم ہی لیک ہوتی ہیں لیکن اب عامر خان کی ’’دنگل‘‘ کے بعد شاہ رخ خان کی فلم بھی آن لائن منظر عام پر آگئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:’’گریٹ گرینڈ مستی‘‘  آن لائن لیک ہونے پرفلم میں شامل اسٹارز روپڑے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم’’رئیس‘‘ نمائش کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی جسے ’’ٹوگیدر فار ایور‘‘ نامی فیس بک صفحے پر شیئر کیا گیا تاہم شکایت کے فوری بعد اسے فیس بک پیج سے ہٹا دیا گیا لیکن اس سے قبل ہی فلم کو بڑی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کرلیا گیا ہے جس سے فلم کا کاروبار متاثر ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ  عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘بھی نمائش کے چند روز بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی تھی۔


بالی ووڈ کے کنگ خان غدار قرار

0 comments

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے شاہ رخ کو ملک کا غدار قرار دے دیا۔ فوٹو؛ فائل