بجلی کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری

0 comments
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل


 اسلام آبادنیپرا نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری دیدی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سی پی پی اے نے فرنس آئل سستا ہونے کے باعث ماہ دسمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 58  پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔ بریفنگ کے دوران نیپرا کو بتایا گیا کہ دسمبر میں کل 7 ارب 19 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جب کہ فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 8 روپے65 پیسے اور مقامی گیس سے5 روپے28 پیسے کی لاگت آئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیںکےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنےکی منظوری
نیپرا نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید 36 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری دیدی تاہم  کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔



0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔