پابندی
کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان
الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام
’ایسے نہیں چلے گا‘ کے میزبان عامر لیاقت حسین پر پابندی عائد کردی ہے اوراس
پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جاری کردہ پریس
ریلیز کے مطابق پیمرا نے مذکورہ اقدام کئی ہفتوں کی مسلسل نگرانی کے بعد اٹھایا
ہے۔ اس عرصے کے دوران عامر لیاقت حسین نے پیمرا الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ یا
ضابطہ اخلاق 2015 کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کی۔
بول نیوز کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق عامر لیاقت حسین بول نیوز
کے کسی پروگرام (نئے یا نشرِ مکرر) میں بطور میزبان، مہمان، تبصرہ نگار، رپورٹر،
ایکٹر، اینکر پرسن، آڈیو یا ویڈیو بیپر یا کسی بھی حیثیت میں شرکت نہیں کرسکیں
گے، نہ ہی انہیں اس چینل پر چلنے والی کسی اشتہاری مہم، آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ
کی اجازت ہوگی۔











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔