ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل امریکا بھر میں مظاہرے

0 comments

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھارہے ہیں لیکن ان کی حلف برداری سے قبل ہی امریکا بھر میں مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے لیے وہ دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں تاہم حلف برداری کی تقریب سے قبل امریکا بھر میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں، دارالحکومت واشنگٹن میں ٹرمپ کے مخالفین کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچ گئی اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مرچی کے اسپرے کا استعمال کیا۔

واشنگٹن میں ہی نیشنل پریس کلب کے باہر بھی ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے گئے جب کہ نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر اور دیگر علاقوں میں بھی سیکڑوں افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی، امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہونے والے دیگر مظاہروں میں مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے بھی واقعات دیکھنے میں آئیں ہیں تاہم ان میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

اس سے قبل بھی نومبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور ہزاروں افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔
Translate

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔