انوشکا بھی سنجے دت کی فلم کا حصہ

0 comments


ممبئی: انوشکا شرما کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بھارتی فلم نگری میں انتہائی تیزی سے کامیابی کے زینے چڑھ رہی ہیں، جس کا اندازہ اس سے لگایا جارہا ہے کہ اب وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا بھی حصہ بن گئی ہیں۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ہدایتکارراج کمارہیرانی کے ساتھ فلم “پی کے” میں توخود کو بہترین اداکارہ ثابت کرچکی ہیں اوراب وہ ایک بارپھرہدایتکارکے ساتھ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی کام کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ کو ہدایتکارنے فلم میں ایک مختصر کردار ادا کرنے کی آفر کی جوانہوں نے فوری طور پرقبول کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو فلم کا اسکرپٹ اوراس میں اپنا کردارمختصر ہونے کے باوجود بہت پسند آیا ہے، فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں سنجو بابا کا کردار رنبیرکپورادا کرتے نظرآئیں گےاور ان کے مدمقابل سونم کپور مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔