کیلے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کیلئے مفید

0 comments
اس میں پایا جانے والا پوٹاشیم اور دیگر اہم اجزا انسانی جسم میں موجود نمک پر اثر انداز ہوتے ہیں

اسلام آباد (بول پاکستان)امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے نہایت مفید ہے ۔
امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلا اپنے اندر بے پناہ خوبیاں لئے ہوئے ہے اور اس میں پایا جانے والا پوٹاشیم اور دیگر اہم اجزا انسانی جسم میں موجود نمک پر اثر انداز ہوتے ہیں اور گردوں کی کارکردگی کو معمول کے مطابق کام کرنے ، ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کینسراور سانس کی بیماریوں سے مٖحفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ 
طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کیلا کھانے سے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے اور شریانوں کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں ۔ 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔