لاہور کا موسم آج خشک اور خوشگوار رہے گا

0 comments
کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ، ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہوگا
لاہور (بول پاکستان ) لاہور کا موسم آج خوشگوار رہے گا ۔ کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا ۔ پیر کو بادل اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج سورج کی کرنیں اپنا رنگ دکھائیں گی ۔ کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ ایک ہفتہ قبل تک درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جاتا تھا ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 90 فیصد تک ہو گا جبکہ ہلکی ہوا بھی چلتی رہے گی ۔ پیر کو بادل واپس آئیں گے اور کہیں کہیں برسیں گے ۔ 






0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔