کرینہ نے شاہ رخ کے برابر معاوضہ مانگا جو نہ دینے پر وہ مجھ سے ایک سال تک ناراض بھی رہی، کرن جوہر، فوٹو؛ فائل
بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر اور کرینہ کپور کی آپس میں گہری دوستی ہے اور دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جب کہ دونوں شخصیات کی اپنی دوستی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں لیکن اب کرن نے کرینہ کپور سے اپنی ناراضی کا انکشاف کیا ہے۔
کرن جوہر نے اپنی کتاب میں زندگی کے چند رازوں سے پردہ کشائی کی ہے اور فلمی دنیا کے کئی افراد سے متعلق اہم انکشافات بھی کیے جب کہ انہوں نے اپنی کتاب میں کرینہ کپور کے حوالے سے بھی واقعہ تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ فلم ’’کل ہو ناہو‘‘میں پریتی زنٹا سے قبل کرینہ کپور کو مرکزی کردار کی پیش کش کی گئی تھی لیکن اداکارہ نے زیادہ معاوضہ مانگ لیا تھا جس کے باعث ہمارے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
کرن جوہر نے بتایا کہ کرینہ نے شاہ رخ خان کے برابر معاوضہ مانگا تھا جسے دینے سے انکار کردیا اور فلم میں پریتی زنٹا کو سائن کرلیا جس کے بعد کرینہ نے مجھ سے ایک سال تک بات چیت کرنا بند کردی تھی اور نظر انداز کرنے لگی تھیں لیکن پھر آہستہ آہستہ ہمارے درمیان سب ٹھیک ہوگیا۔











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔