سیاستدانوں کو جعلی رسیدیں بھیجنے والا شخص گرفتار

0 comments
چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر رہنماؤں کو رقوم کی منتقلی کی جعلی رسیدیں بھیجنے والے ملزم عتیق کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا، ملزم نجی بینک کا سابق ملازم ہے۔

کراچی: () ڈائریکٹر ایف آئی اے عاصم قائم خانی کے مطابق، ملزم عتیق نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان اور خورشید شاہ کو رسیدیں بھیجی تھیں جن کے مطابق ان رہنماؤں کے اکاؤنٹس میں دس، دس کروڑ روپے منتقل کئے گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں رسیدیں جعلی ثابت ہوئی تھیں۔ رضا ربانی نے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے سابق ملازم عتیق کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔