قطری شہزادے کا خط جھوٹا نکلا تو نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی، عمران خان

0 comments
پاکستان اب جس دور سے گزررہا ہے وہاں فیصلہ ہوگا کہ کونسا پاکستان بنے گا، عمران خان


قصور
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں اگر قطری شہزادے کا خط جھوٹا نکلا تو نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی۔
قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے کہا کہ جب پاناما میں نوازشریف پکڑے گئے تو تب پہلی بار انہوں نے اعتراف کیا کہ باہر اربوں کے اپارٹمنٹس ہیں، نواز شریف سے پوچھا تو انہوں نے پہلے اسمبلی میں جواب دیا اور پھر عدالت میں کہتے ہیں کہ اس تقریر کو استثنا ہے، وہ سیاسی بیان تھا لہذا انہوں نے جھوٹ بولا جب کہ جھوٹ بولنے پر جمہوریت میں وزیراعظم استعفیٰ دے دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے نواز شریف کو سپریم کورٹ میں ہم لے کر آئے اور پہلی بار سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی تلاشی لی جارہی ہے، قطری کا خط جھوٹ نکلا تو نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی لہذا نواز شریف اب پاناما کیس سے بچنے والے نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں زہرہ بی بی نے جناح اسپتال کےٹھنڈے فرش پر جان دیدی  کیونکہ یہاں کے بے حس حکمرانوں کو ملک کے اسپتالوں کی حالت کا علم ہی نہیں جب کہ خود یہ لوگ چیک اپ کے لیے باہر جاتے ہیں یہاں اپنا چیک اپ تک کرانے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران صرف اشتہاروں پر اربوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن ان کو شرم، حیا اور خوف تک نہیں کہ انہیں اللہ کے پاس بھی جانا ہے تاہم پاکستان اب جس دور سے گزررہا ہے وہاں فیصلہ ہوگا کہ کونسا پاکستان بنے گا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔