چمگادڑ کا دنیا میں پہلا سیزیرن آپریشن، بچہ صحت یاب

0 comments
امریکا میں معدومی کے خطرے سے دوچار نسل کی چمگادڑ کا دنیا میں پہلا سیزیرن cesarean آپریشن ہو ا اور اب بچہ صحت یاب ہو گیا ہے۔
سان ڈیگو: (ویب ڈیسک) امریکا کے شہر سان ڈیگو کے چڑیا گھر کے سفاری پارک میں پہلی بار روڈریگز فروٹ بیٹ کا سی سیکشن کیا گیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق گیارہ جنوری کو اسی چڑیا گھر میں ہی پیدا ہوئی چمگادڑ پیٹی کا ایمرجنسی میں سی سیکشن کیا گیا۔ پیٹی کی جان تو نہیں بچائی جا سکی لیکن اسکے بچے کو بچا لیا گیا۔
بچے کو پالنے کے لئے قریبی جانوروں کے مرکز منتقل کر دیا گیا۔ جہاں کا عملہ اسے ہر دو گھنٹے بعد دودھ پلاتا ہے جس میں پینتالیس منٹ لگتے ہیں۔ اسے گیلی روئی سے نہلایا جاتا ہے چونکہ چمگادڑ کے بچے ہر وقت اپنی ماں سے چمٹے رہتے ہیں۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک جراب کو انکیوبیٹر میں لٹکایا گیا۔ روڈریگز فروٹ بیٹ معدومی کے خطرے سے دوچار ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں اس نسل کی صرف چار ہزار چمگادڑیں ہیں۔ 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔