0 comments
 اسلام آباد: غازی عبدالرشید قتل کیس کے ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عدالت میں مدعی مقدمہ نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔


ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عبدالقادر میمن کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ پرویزمشرف کی جائیداد ضبط کرلی گئی ہے جب کہ پرویزمشرف کے خلاف مدعی مقدمہ کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اشتہاری ملزم پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔