اسلام آباد : بی بی سی کی رپورٹ کے بعد حکمران خاندان کو ایک اور نیا جھٹکا لگ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاناما لیکس کو انکشاف کرنے والے جرمن اخبار نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز سے متعلق نئی چونکا دینے والی دستاویز بھی جاری کرکے مریم نواز کا سارے کا سارا کچا چٹھا سامنے لے آیا۔

جرمن اخبار نے بھی مریم نواز کی لندن میں جائیداد سے متعلق دستاویزات جاری کردیں ہیں۔ سوڈائچے سائیٹنگ نے مریم نواز کی دستاویزات ان کے پاسپورٹ کے عکس کے ہمراہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔

سوڈائچے سائیٹنگ نامی جرمن اخبار نے مریم نواز کی دستاویز کو سوشل ویب سائٹ کی زینت بھی بنا ڈالا ہے، جرمن اخبار کی جانب سے شائع شدہ رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی حیثیت سے متعلق شکوک وشبہات کے شکار افراد دستاویز کا ملاحظہ ضرور کریں۔

جرمن اخبار کی جانب سے ’مائنروا ٹرسٹ‘ کی دستاویزات بھی جاری کردی گئی ہیں جن میں مریم نواز کی ملکیت ظاہر کی گئی ہے۔ جاری کیے گئے دستاویزات میں سال دوہزار پانچ کی تاریخ درج کی گئی ہیں۔ سماء













0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔