ستارہ گروپ سیلز ٹیکس چوری کے بعد پراپرٹی فراڈ میں بھی ملوث نکلا

0 comments
فیصل آباد(بول پاکستان)سیلز ٹیکس چوری کے بعد ملک کا معروف بزنس گروپ ”ستارہ گروپ“پراپرٹی فراڈبھی ملوث نکلا۔پراپرٹی فراڈ کے متعدد کیس ایف ڈی اے کی فائلوں اور انٹی کرپشن کی انکوائریوں میں دبانے کیلئے ستارہ گروپ کے بااثر چیئرمین نے سر توڑ کوششیں کر لیں۔تفصیل کے مطابق ملک کا معروف صنعتی و بزنس گروپ ”ستارہ گروپ“ کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے کہ وہ سیلز ٹیکس چور میں ملوث ہے۔ ایف بی آر حکام نے ستارہ گروپ کے ٹیکسٹائل یونٹ ”ستارہ ٹیکسٹائل“ کے خلاف سیلز ٹیکس چوری ثابت ہونے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور فیکٹری کی خریدوفروخت کا ریکارڈ رکھنے اور انسپکشن کیلئے عملہ تعینات کر دیا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق ستارہ گروپ فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر پراپرٹی بزنس بھی کر رہا ہے اور اس پر الزام ہے کہ پراپرٹی بزنس میں بھی یہ گروپ قوانین پر عمل نہیں کر رہا اور اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے پراپرٹی کے معاملات کو اپنے حق میں ہموار کرنے کی سعی کرتا ہے۔ستارہ گروپ کے صنعتی یونٹ ستارہ ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو میاں انیس کا پراپرٹی معاملات میں قواعد کو نظر انداز کرنے اور قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے کے حوالے سے خاص طور پر نام سامنے آ رہا ہے۔ انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں ستارہ گروپ کے پراپرٹی فراڈ کے حوالے سے متعدد انکوائریاں ہو رہی ہیں جبکہ ایف ڈی اے میں بھی ان معاملات کی تحقیقات کئے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔


ہرداڑھی والا مرد اورباحجاب عورت دہشتگرد نہیں، چوہدری نثار

0 comments


امن کی تڑپ دنیا کیلئے نہیں بلکہ یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے، چودھری نثار: فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ :پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کرادی

0 comments
پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے لیے اپنی نئی کٹ متعارف کرادی ہے کٹ کے ڈیزائن اور کپڑے کو تبدیل کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی نے اپنی نئی کٹ لاہور کے شوکت خان کینسر اسپتال میں منعقد ایک تقریب کے دوران متعارف کرائی۔تقریب میں جہناگیر خان اورپشاور زلمی کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
پشاور زلمی کی کٹ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی طرح پیلے اور نیلے رنگ پر مشتمل ہے اس بار کٹ کے کپڑے کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ڈیزائن میں ہلکی سی تبدیلی بھی کی گئی ہے۔
پشاور زلمی نے اس بار شوکت خانم میں زیر علاج 20 بچوں کو پی ایس ایل کے دوران دئی لے جانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Saba Qamar Answers Neelum Muneer's Dance In Car

0 comments


Neelum Muneer's dance in car on the song "Mahi Ve" has taken the world by storm but Saba Qamar is in no mood to fall short she has uploaded her version with a very "Special Message" for Neelum Muneer.



کینسر سے بچاﺅ کا عالمی دن 4 فروری کو منایا جائیگا

0 comments
لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاﺅ کا عالمی دن ہفتہ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچاﺅ کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمیناز، واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچاﺅ کے متعلق معلومات فراہم کریںگے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق غریب اور ترقی پذیر ممالک میں 70 فیصد اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں۔ ورلڈ کینسر ریسرچ فاﺅنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال بیس ہزار سے زائد افراد الکوحل کے استعمال سے کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔کینسر کا مرض پاکستان میں بھی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

ناخن چبانا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتاہے : ماہرین

0 comments
اسلام آباد: متعدد افراد ناخن چبانے کے عادی ہوتے ہیں اور اسے کوئی اچھی عادت بھی نہیں سمجھا جاتا بلکہ اسے ایک بدترین قسم کی لت قرار دیا جاتا ہے۔
سماجی اور ممکنہ طبی نقصانات سے قطع نظر دنیا بھر میں 30 فیصد افراد اس عادت کا شکار ہوتے ہیں۔
پہلے تو یہ جانیں کہ لوگ اپنے ناخن کیوں چباتے ہیں۔
اچھا لگتا ہے
یو سی ایس ایف اسکول آف میڈیسین کے مطابق جب کوئی شخص ناخن چباتا ہے تو اسے 'سکون' محسوس ہوتا ہے، کیونکہ لاشعوری طور پر لوگوں کو اس سے لطف ملتا ہے خاص طور پر پرتناﺅ حالات میں اعصاب پرسکون ہوتے ہیں یا مشکل کاموں کے دوران پرسکون رہنے میں مدد ملتی ہے۔
سکون کے خیال کے ساتھ ساتھ ایک تحقیق میں بھی سامنے آئی کہ ایسا کرنے والے افراد مثالیت پسند ہوتے ہیں اور وہ بہت جلد چڑچڑے یا غصے کا شکار ہوجاتے ہیں اور ایسی حالت ناخن چبانے لگتے ہیں۔
ایک تحقیق میں یہ بات بتائی گئی اس عادت کا تعلق خاندانی تاریخ سے ہوتا ہے، تحقیق میں بتایا گیا کہ اس عادت کے شکار ایک تہائی افراد ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کے افراد ناخنوں کو چبانے کے عادی رہے ہوتے ہیں۔
ایک تحقیق میں اس عادت کے شکار افراد کو Obsessive Compulsive Disorder یا او سی ڈی کے عارضے کا شکار رہا جو جلد کھینچنے اور بال توڑنے کے بھی عادی ہوسکتے ہیں۔
اب اس عادت کے نقصانات جان لیں

پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی سوچ کارفرما ہے، مریم اورنگزیب

0 comments
 اسلام آباد: 
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی سوچ ہے جس کے وڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔ 

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں، سپریم کورٹ میں مخالفین کی جانب سے کاغذ لہرا کر کہا جا تا ہے یہ ثبوت ہیں اوران کیسز کا ذکر کیا گیا جن سے وزیراعظم بری ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مخالفین مریم نوازاوراسحاق ڈار سے خوف زدہ ہیں، اسحاق ڈارکی قابلیت کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے اسحاق ڈار ایسے کئی سوالات کےجواب دے چکے ہیں اسحاق ڈارجیسی قابلیت پی ٹی آئی کے کسی رکن میں نہیں۔

وزیرمملکت نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں نواز شریف 3 نسلوں کا حساب دے رہے ہیں جب کہ عمران خان سے صرف اپنا جواب نہیں دیا جا رہا وہ اب سپریم کورٹ سے فرار ہونے کی تیاری کر رہے ہیں یہ لوگ 2018 میں بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذہنی حالت مسترد شدہ شخص کی عکاسی کرتی ہے  جس پر صرف افسوس ہی کیاجاسکتا ہے، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے بھی عمران خان کی سوچ ہے، ماضی میں انہوں نے پارلیمنٹ پرباہرسے حملہ کیا تھا اور گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا ۔تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے وڈیو شواہد موجود ہیں۔