ہرداڑھی والا مرد اورباحجاب عورت دہشتگرد نہیں، چوہدری نثار

0 comments


امن کی تڑپ دنیا کیلئے نہیں بلکہ یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے، چودھری نثار: فوٹو: فائل


 اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا لہذا ہر داڑھی والے مرد اور باحجاب عورت کو دہشت گرد نہیں سمجھنا چاہیئے۔ اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینارسے خطاب کے دوران وزیرداخلہ چودہری نثارنے کہا کہ سکیورٹی ایک کثیر جہتی مسئلہ ہے، خطے میں سیاست اورسیکیورٹی کو ملانے کا رحجان ہے، سیاست کو سیکیورٹی کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے، مغرب اور جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کا تناظر اور ضروریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن سیکیورٹی کا مطلب یہ نہیں کہ سرحدیں بند کرکے ملک محفوظ ہوجائیں، سرحدوں کو بند کرکے امن محسوس کرنے کا نام تحفظ نہیں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حکم نامے نے مسلم دنیا میں منفی پیغام بھیجا، ہرداڑھی والے مرد اور ہرحجاب والی عورت کو ممکنہ دہشت گرد نہیں سمجھنا چاہیے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔